Eham Khabar

اپیلینٹ ٹربیونل کسٹمزنے یارن کے کنسائمنٹس کی عارضی کلیئرنس کے احکامات جاری کردیئے

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)اپیلنٹ ٹربیونل کسٹمزنے محکمہ کسٹمزکی جانب سے درآمدی قیمت کے تنازعہ پر روکے گئے یارن کے کنسائمنٹس کو سیکورٹی پے آرڈریابینک گارنٹی کے عوض عارضی کلیئرنس کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمزکی جانب سے یارن کے متعددکنسائمنٹس کی کلیئرنس درآمدی ویلیوکے تنازعہ پر روک گئی تھی تاہم درآمدکنندگان نے درآمدی ویلیوپر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیاجس میں مقدمہ کے پیروی ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکیل ریان ضیاءنے کی ،دوران سماعت ریان ضیاءکی جانب سے ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس پر چیئرمین اپیلنٹ ٹربیونل کسٹمزنے روکے ہوئے یارن کے کنسائمنٹس کوکیس کا فیصلہ ہونے تک سیکورٹی پے آرڈریا بینک گارنٹی کے عوض عارضی کلیئرنس کی اجازت دیدی ۔

 

 

 

appellate tribunal Customs order for provisional Release of Yarn Consignments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button