Eham Khabar

ٹیکسٹائل سیکٹرکے برآمدکنندگان کے لیے زیروریٹنگ کی سہولت بحال کرنےکامطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےریفنڈزادائیگیوں میں ناکامی پر ٹیکسٹائل سیکٹرکے برآمدکنندگان کے لیے زیروریٹنگ کی سہولت بحال کرنےکامطالبہ کردیاہے۔ جمعرات کو اپٹما کے چئیرمین ڈاکٹرامان اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے سیلز ٹیکس کے زیرالتوا ریفنڈز کے لئے 31 ارب روپے مالیت کے بانڈز جاری کیے تھے لیکن ان جاری کردہ بانڈز کاکوئی فائدہ نہیں ہے لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کہ ان بانڈزکو واپس لے کرسابقہ نظام کے تحت کیش ریفنڈز جاری کیاجائے۔انہوں نے بتایاکہ رواں مالی سال کےابتدائی تین ماہ میں حکومت برآمدات پر86 ارب روپے مالیت کے سیلز ٹیکس کی وصولیاں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے رواں مالی سال کے نئے سیلز ٹیکس ریفنڈ 72 گھنٹوں میں واپس کرنے کی وعدہ کیا تھالیکن ٹیکسٹائل سیکٹرکے برآمدکنندگان کورواں مالی سال کے تین ماہ کا ایک بھی ریفنڈحاصل نہ ہوسکاہے۔انہوں نے کہاکہ ریفنڈز عدم ادائیگیوں کی وجہ سےٹیکسٹائل سیکٹرکی برآمدکنندہ صنعتوں کو سنگین نوعیت کا مالیاتی بحران کاسامناہے لہذاحکومت کو یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا اور یہ مسلہ برآمدی شعبے کی زیروریٹنگ سہولت کی بحالی سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر سیلز ٹیکس ریفنڈز کا مسئلہ برقرار رہاتو برآمدی شعبے کی مالی مشکلات برقرار رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف برآمدی سیکٹر کے لیے روئی کی درآمد کی اجازت دے کیونکہ رواں سیزن کاٹن کی فصل شدید متاثر ہوئی ہے اوربرآمدات کو بڑھانا ہے تو درآمدی روئی پر اضافی ڈیوٹی یا ریلف دیا جائے۔

 

 

 

 

 

 

APTMA Demand Zero Rated for Textile Sector Exporters

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button