سی پیک کی بدولت ملکی معیشت بہترہوجائےگی،عاضم عظیم صدیقی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین اور سی پیک اتھارٹی کے قیام سے50ارب ڈالرکی رکی ہوئی سرمایہ کاری بحال ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت کی تیزرفتار ترقی میں اہم کردارکا حامل ہے جس سے مکمل استفادہ کرکے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور صنعتکاری کووسیع پیمانے پر توسیع دی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں آل پاکستان شپنگ ایسویسی ایشن کے سابق چیئرمین عاصم عظیم صدیقی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات باالخصوص وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیر ریونیوحماد اظہر کی سی پیک منصوبوں اور گوادر پورٹ کی ترقیاتی سرگرمیوں کی تیز رفتار مانیٹرنگ اور ورکنگ لیول کے اجلاسوں سے گوادر پورٹ کا جمپ اسٹارٹ ہونے کی امید ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب چین کی جانب سے گوادرپورٹ پر کنسٹریشن شروع ہوجائے گی اور چائنیزکی فری زون میں سرمایہ کاری بھی شروع ہوجائے گی جس سے نئی انڈسٹریاں قائم ہوں گی کیونکہ جب انڈسٹری لگ جاتی ہے تواس منسلک دیگر انڈسٹریاں بھی قائم ہوجاتی ہے جس سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار ملے گا اور حکومت کو محصولات بھی ملنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ میں چین کے حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرادی ہے کہ گوادر کے منصوبوں میں وہاں کے مقامی افراد کوروزگار کی فراہمی میں ترجیح دی جائے گی۔ چین کے حکام نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ گوادر ترقیاتی صنعتی وسرمایہ کاری سرگرمیوں کی وجہ سے مستقبل میں امیرترین شہر بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب اٹھائے جانے والے حالیہ اقدامات کے باعث محسوس ہو رہا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تیزی سے مکمل ہوجائے گا اور ملکی معیشت بہترہوجائے گی۔انہوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں صدر پاکستان کی جانب سے ایک آرڈیننس جاری کردیاگیاہے جس کے تحت گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد ہونے والی مختلف اشیاءکے کنسائمنٹس پر ڈیوٹی وٹیکسوں کی مکمل چھوٹ دیدی گئی ہے بالکل اسی طرح جیسے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کا اسٹیٹس تھا اوراب ہمیں امید ہے کہ اب تیزی سے برآمدی نوعیت کی کمپنیاں گوادرمیں آکر سرمایہ کاری کریں گی اورگوادرمیں نئی صنعتیں لگیں گی جس سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے بتایاکہ بلوچستان حکومت کو خدشات تھے کہ مقامی لوگوں کوگوادر میں روزگار کی فراہمی نہیں ہوگی لیکن چین نے اس بات کی واضح طور پر یقین دہانی کرادی ہے کہ گوادرمیں قائم ہونے والے انڈسٹریوں میں زیادہ سے زیادہ نوکریاں مقامی لوگوں کو ہی فراہم کی جائیں گی جس سے مقامی لوگوں کے حالات بہترہیں گے اورانشاءاللہ کچھ ہی عرصہ میں بلوچستان بلکہ پاکستان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آجائے گی۔ عاصم صدیقی نے بتایاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سی سی پی آئی ٹی میں ایک انویسمنٹ کانفرنس بھی کی ہے جہاں وزیراعظم پاکستان نے چین کے سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اب گوادرمیں تمام کام تیزی سے سرانجام دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ ایک اتھارٹی بھی قائم کردی گئی ہے جس کے تحت چائنیزسرمایہ کارکام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک خوش آئندبات ہے کہ اب حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبہ کی تکمیل کے لئے دلچسپی ظاہرکی جارہی تاکہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو اورملک کے معاشی حالات میں بہتری آئے۔
Asim Azim Siddique