Eham Khabar
کسٹمزانٹیلی جنس آفیسرکے گھرپر نامعلوم افرادکا حملہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن گوجرانوالہ میں تعینات کسٹمزانٹیلی جنس آفیسرسیدعامرشبیرکے گھرپر نامعلوم افرادنے حملہ کردیااورگھرمیں توڑپھوڑکرکے فرارہوگئے،انٹیلی جنس آفیسرسیدعامرشبیرنے تھانہ سٹی سرائے عالمگیرپولیس اسٹیشن میں درخواست دی ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھرپر دھاوابول دی اورگھرمیں توڑپھوڑکرکے فرارہوگئے انٹیلی جنس آفیسرعامرشبیرنے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے مذکورہ تھانے میں درخواست دی ہے اوردرخواست میں کہاہے کہ اس نے کسٹمزافسران کی بدعنوانیوں پرکسٹمزافسران کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس کی وجہ سے اس کے گھرپر حملہ کیاگیاہے