مشینری کے برآمدی کنسائمنٹ میں کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزایکسپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے55کروڑسے زائد مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل برآمدکنندہ میسرالنورشیپرکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ کلکٹریٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ سنگاپوربرآمدکئے جانے والے مشینری کے کنسائمنٹ میں ہیروئن کی بڑی مقداراسمگل کی جارہی ہے جس پر کلکٹرایکسپورٹ نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل سے سنگاپوربرآمدکئے جانے والے مشینری کے کنسائمنٹ کو روک کر اس کی جانچ پڑتال کی توکنٹینرمیں موجودہاروسٹنگ مشین کے مختلف حصوں میں بڑی مہارت کے ساتھ 55کروڑسے زائد مالیت کی 57کلوگرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن چھپائی گئی تھی محکمہ کسٹمزنے ہیروئن قبضے میں لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے تاکہ ہیروئن کی اسمگلنگ میںملوث ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکیاجاسکے۔