جانوروں کے فیڈکے کنسائمنٹس کی آڑمیں سویابین کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی کوشش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساﺅتھ ایشیا پاک ٹرمینل میں تعینات افسران نے جانوروں کی فیڈکے کنسائمنٹس کی آڑمیں سویابین کے کنسائمنٹس کلیئرکرنے کی کوشش کوناکام بناتے ہوئے میسرزنیوٹاکیاانٹرنیشنل کے مالک محمدسلیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے نائیجیریاسے جانوروں کی فیڈکے دوکنسائمنٹس درآمدکئے گئے جس کی کلیئرنس کے لئے گرین چینل کا غلط استعمال کیاگیااورکنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے فائل کی جانے والی جی ڈی میں جانوروں کی فیڈظاہرکی گئی جبکہ کلکٹر ساﺅتھ ایشیاپاکستان ٹرمینل پر تعینات علی زمان گردیزی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نائیجیریاسے درآمدکئے جانے والے جانوروں کی فیڈکے کنسائمنٹس میں سویابین کی غیرقانونی کلیئرنس کرنے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر علی زمان گردیزی نے ٹرمینل پرتعینات افسران کو کنسائمنٹس کو فوری روک کراس کی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کیں۔ذرائع نے بتایاکہ جانوروں کی فیڈکے آٹھ کنٹینرزپر مشتمل دوکنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی توانکشاف ہوکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے کی جارہی ہے ،کنسائمنٹس میں جانوروں کی فیڈکے بجائے سویابین موجودہے جس کی کلیئرنس کے لئے جانوروں کی فیڈکی پی سی ٹی ظاہرکی گئی جبکہ درآمدکنندہ سے سویابین کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے مختلف دستایزات بھی طلب کئے گئے جو درآمدکنندہ پیش کرنے میں ناکام رہاجس پر کلکٹریٹ نے درآمدکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔