Eham Khabar
ای پی زیڈ پورٹ قاسم سے سامان کی ترسیل کیلئے اتھارٹی لیٹر لازمی قرار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پورٹ قاسم ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے متنبہ کیا ہے کہ کسٹمز ایجنٹس یا مجاز افراد صرف امپورٹر کے اتھارٹی لیٹر پر ہی بانڈڈ ویئر سے سامان وصول کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں پورٹ قاسم ای پی زیڈ نے پبلک نوٹس جاری کیا ہے جس کے تحت ای پی زیڈ میں امپورٹر یا سرمایہ دار کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کسٹمز ایجنٹس یا مجاز افراد کو اتھارٹی لیٹر جاری کریں جس پر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریوینٹو کراچی سامان کی ترسیل کے لئے اجازت دے گا۔ پورٹ قاسم ای پی زیڈ کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک ویبوک میں اتھارٹی کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا، اس طریقہ کار پر عملدرآمد ہوگا۔
Authority Letter is essential for Transfer of Consignment from EPZ
Movement of Consignments from EPZ Authority Letter is essential