Eham Khabar

خودکار کنسائمنٹس اسکیننگ کا نظام متعارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز کلیئرنس کو تیز کرنے کے لئے خودکار کارگو کا سسٹم متعارف کروادیا ہے۔ ان اسکینرز کو خام مال کی ایگزامنیشن کے لئے استعمال کیاجائے گا جس سے کلیئرنس وقت میں کافی کمی آئے گی۔ ایف بی آر کے ایک اعلامیہ کے مطابق یہ اسکینرز JICA جاپان کے تعاون سے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر لگائے گئے ہیں۔ ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ بلیو چینل رسک مینجمنٹ سسٹم کا حصہ ہوگا اور پاکستان کسٹمز مشکوک کارگو کا انتخاب کرسکے گا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس نظام سے اسپورٹس پر انسپکشن میں لگانے والے وقت میں کمی ہوگی اور پورٹ پر کنسائمنٹس کا رسک بھی کم ہوگا۔ اس نظام کو 19 اپریل 2021 کو نافذ کیا گیا تھا اور کسٹمز کلیئرنس میں لگانے والے وقت میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button