ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ،لنڈاکے کنسائمنٹ چھالیہ کی بڑی مقداربرآمد،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے لنڈاکے کپڑوں کے کنسائمنٹ سے چھالیہ کی بڑی مقداربرآمدکرکے ملزمان میں شامل میسرزایس اے ایس پرائیوٹ لمیٹڈکے مالک علی ،،میسرزشرہادلاجسٹک پرائیوٹ لمیٹڈکے مالک علی،سکندر،ڈرائیورعبدالوہاب،علی اکبر،محمدشوکت،کلیئرنگ ایجنٹ میسرزپروگریسیوکے مالک ایازعلی،علی اورعامرکے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغازکردیاہے۔ذرائع مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ کے انویسٹرمیسرزایس اے ایس پرائیوٹ لمیٹڈکی جانب سے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر لنڈاکے کپڑوں کے نام پر ایک کنسائمنٹ درآمدکیاگیاجس کی کلیئرنس کلیئرنگ ایجنٹ میسرزپروگریسیوانٹرپرائززنے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ سے کروائی جیسے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون منتقل کرنے کے بجائے سائٹ ایریا کراچی میں قائم میسرزمینول فوڈزپرائیوٹ لمیٹڈ کے ایک گودام میں منتقل کیاگیاجہاں پر کنٹینرکی سیل توڑے بغیرکنٹینرکے دونوں اطراف میں موجودنٹ بولڈکھول کراس سے چھالیہ نکالی کی کوشش کی گئی تاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے افسران واہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنسائمنٹ کو قبضہ میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ کنسائمنٹ سے 8ہزار800کلوگرام استعمال شدہ کپڑااور17500کلوگرام چھالیہ برآمدہوئی جس کی مالیت ایک کروڑ40لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے انویسٹرنے استعمال شدہ کپڑوںکے درمیان میں چھالیہ چھپائی ہوئی تھی جیسے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کلیئرکیاگیااورمذکورہ گودام میں چھالیہ کو کنٹینرسے نکلال کرکنٹینرکو ای پی زیڈمنتقل کیاجاناتھا۔واضح رہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے انویسٹرزکی جانب سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات رونماہوچکے ہیں جس میں کبھی اسٹیل کے نام پر ٹیکس کی چوری کی جاتی ہے کبھی لنڈاکے کپڑوں کے نام پر مختلف اشیاءاسمگل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن محکمہ کسٹمزکی جانب سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون منتقل ہونے والے کنٹینروں پر ٹریکرنصب کرنے کے عمل سے گریزکیاجارہاہے جس سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جانے والے کنسائمنٹس میںاسمگلنگ کی شرح میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔