Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

کوئلہ کی خریدوفروخت پر11ارب روپے کے سیلزٹیکس کی چوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ آئی آرکراچی نے 11ارب روپے زائد مالیت کے سیلز ٹیکس کی چوری کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزالجنیدامپیکس کے مالک محمدجنیدکے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمدجنیدنے ٹیکس فراڈکرنے اورقومی خزانے کو محصولات سے محروم کرنے کی نیت سے ایف بی آرمیں سیلز ٹیکس رجسٹریشن کروائی اورمحمدجنیدنے محمداجمل خان کے ساتھ مل کرقومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔دستاویزات کے مطابق محمدجنیداورمحمداجمل خان نے دھوکہ دہی کا ارتکاب کیااوردونوں نے مل کرمیسرزالجنیدامپیکس اورمیسرزٹریڈزون کے درمیان 59کروڑکی جعلی خریداری ظاہرکی کرکے10کروڑروپے کا سیلز ٹیکس چوری کیا،جبکہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ میسرز ٹریڈ زون نے سیلز ٹیکس (آو¿ٹ پٹ ٹیکس) کی مد میں66ارب54کروڑروپے مالیت کی کوئلے کی بوگس سیلز ظاہرکرکے 11ارب32کروڑکا سیلز ٹیکس قومی خزانے میں ادانہیں کیاجبکہ الجنیدامپیکس نے کوئلے کی کوئی خریداری نہیں کی ہے ،الجنید امپیکس اورٹریڈزون نے کوئلے کی فروخت یا خریداری کے وقت قومی خزانے میں سیلز ٹیکس کی مدمیں ایک روپیہ جمع نہیں کروایا۔ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ دونوں ملزمان نے ملک کے چند طاقتور کاروباری گروپوںاور خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اربوں روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری کی ۔ذرائع نے بتایاکہ اس پورے آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹرجنرل ،انٹرنل آڈٹ عدنان انعام اللہ خان اور ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کراچی محمد اعجاز خان نے اسے انجام دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button