Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

چھالیہ کی اسمگلنگ،بمبئی سوئٹ سپاری کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے بمبئی سوئٹ سپاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق 10روزقبل انفورسمنٹ کلکٹریٹ کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ نے کلکٹرعثمان باجوہ کی ہدایت پر حسین آبادمیں قائم بمبئی سوئٹ سپاری کی فیکٹری پر چھاپہ مارکر39ہزارکلوگرام اسمگل چھالیہ اور270کارٹن سوئٹ سپاری کے ضبط کئے تھے۔انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرکے مطابق محکمہ کسٹمزنے بمبئی سوئٹ سپاری کو کسٹمزایکٹ کی شق26کے تحت نوٹس ارسال کیاتاکہ کمپنی کی انتظامیہ چھالیہ کی درآمدکے دستاویزی ثبوت پیش کرے لیکن بمبئی سوئٹ سپاری کی جانب سے جو درآمدی دستاویزات مہیاکئے گئے ،محکمہ کسٹمزنے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی توانکشا ف ہواکہ مذکورہ کمپنی نے جعلی دستاویزات مہیاکئے ہیں جو پکڑی جانے والی چھالیہ سے مسابقت نہیں رکھتے ،ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے درآمدی دستاویزات کو غیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے بمبئی سوئٹ سپاری کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغارکردیاہے جبکہ کمپنی کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دےدی گئی ہیں تاکہ ان کو گرفتارکرکے اسمگلنگ میں ملوث نٹ ورک کا خاتمہ کیاجاسکے۔اس سلسلے میں کمپنی انتظامیہ سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آرغیرقانونی ہے انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ کسٹمزنے جو چھالیہ فیکٹری سے پکڑی ہے وہ قانونی طورپردرآمدکی گئی تھی جیسے محکمہ کسٹمزنے اسمگل شدہ قراردے کرضبط کرلیاہے ،کمپنی انتظامیہ کاکہناہے کہ اب عدالت فیصلہ کرے گی کہ پکڑی جانے والی چھالیہ قانونی طورپردرآمدکی گئی تھی یانہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button