Breaking NewsEham Khabar

چیئرمین ایف بی آر سے برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ریونیو موبلائزیشن، انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (ریمیٹ) پروگرام کے ذریعے ایف بی آر کے ساتھ مسلسل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون پربات چیت ہوئی جن میں سیلز ٹیکس کی ہم آہنگی، ٹریک اینڈ ٹریس، پوائنٹ سیل ، تجارتی سہولت کے لیے زمینی سرحدوں کا استعمال، انٹرنیشنل ٹیکسیشن میں معاونت، ٹیکس دہندگان کی سہولت اور ٹیکس کی تعمیل کے لیے ڈیٹا اینٹی گریشن شامل ہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر نے موثر پبلک سروس ڈیلیوری کیلئے ریونیو موبلائزیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے (ریمیٹ) کی جانب سے فراہم کردہ تعاون کو سراہا اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button