چیئرمین ایف بی آرنے چیف کمشنرزکو ایمنسٹی اسکیم کامیاب بنانے کی ہدایات جاری کردکیں۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایف بی آرسیدشبرزیدی نے کراچی چیف کمشنرزان لینڈریونیوکوہدایات جاری کی ہیںکہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی نئی ایمنسٹی اسکیم کو کامیاب بنائیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرچیئرمین نے تمام چیف کمشنرزکوہدایات جاری کی ہیںکہ وہ عوام اوربزنس مین کمیونٹی میں اس ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے آگہی پیداکریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکیں جبکہ اس سے ایف بی آرکو اضافی ریونیوحاصل ہوگا۔چیئرمین ایف بی آرنے چیف کمشنرزکو میڈیامیں ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے آگہیسے متعلق بیانات یابات چیت کرنے کی اجازت دیدی ۔ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین ایف بی آرخودبھی ایسوسی ایشن اورچیمبرسے رابطے میں ہیں اوران کو اس ایمنسٹی اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے ترغیب دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے 20مئی کو اسلام آباد میں ایک اہم کانفرنس کانعقادکیاجاہاہے جس میں ملک بھرکے چیف کمشنرزکومدعوکیاجائے گا۔
Chairman FBR