چیئرمین ایف بی آرنے ٹریڈرزکودرپیش مشکلات فوری طورپر حل کرنے کی یقین دہانی کروادی،محمودالحسن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیزمیں کہاہے کہ چیئرمین ایف بی آرمحمدجاوید غنی نے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں درج پیش مشکلات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے صدرواثق حسین خان ،جنرل سیکریٹری محمودالحسن اعوان سمیت ایسوسی ایشن کے وفدنے چیئرمین ایف بی آرسے ملاقات میں ٹریڈکو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا،کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن وفد نے چیئرمین ایف بی آرمحمدجاوید غنی کو بتایاکہ محکمہ کسٹمزمیں اسٹاف کی بہت زیادہ کمی ہے جس کہ وجہ سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیرہونے سے کاروباری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے جبکہ درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس پر بنائی جانے والی کنٹروانش رپورٹ اوران کے چلنے والے کیسوں پر کئے جانے والے فیصلوںمیں تاخیرہورہی ہے جس سے ٹریڈرزکی مشکلات بڑھ رہی ہیںعلاوہ ازیں کسٹمزایجنٹس کے لائسنس بلاوجہ منجمدکردیاجاتاہے ۔ کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمودالحسن نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آرجاویدغنی نے ٹریڈزکو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ مشترکہ کمیٹیوں چیف کلکٹرکی زیرنگرانی کام کریں گی ،بنائی جانے والی ہر کمیٹی میںمحکمہ کسٹمزاورکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے دونمائندہ شامل ہوں گے جو مہینے میں ایک مرتبہ میٹنگ کریں گے اوراس کی رپورٹ چیف کلکٹرکو پیش کریں گے۔