Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

ٹریکرکمپنی کی تبدیلی، سیکڑوں کنسائمنٹس کی منتقلی روک گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے بانڈڈ کارگو کی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے لیے ایک نیا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس اوپیز) جاری کیا ہے، جو یکم جنوری 2025 سے لاگوہوگیاہے میسرزٹی پی ایل ٹریکرکے لائسنس کی منسوخی کے بعد چارکمپنیوں میں شامل میسرزاین ایل سی اسمارٹ سلوشنز ،میسرزفیلکن،میسرزعسکری انشورنس اورمیسرزوی ٹریک کو درآمدی کنسائمنٹس کی ٹریکنگ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں لیکن چارنئی کمپنیوں کودرآمدی کنسائمنٹس کی منتقلی کے لئے ٹریکنگ اورمانٹیرنگ کی ذمہ داریاں دینے سے قبل کوئی لائحہ عمل تیارکئے بغیرمیسرزٹی پی ایل ٹریکرکا لائسنس منسوخ کردیاگیاجس کی وجہ سے درآمدی کنسائمنٹس کی ایک جگہ سے دوسری جبکہ منتقلی میں مشکلات پیش آرہی ہیں اوربندرگاہوں پر سیکڑوں کنٹینرکی منتقلی روکی ہوئی ہے ،ذرائع نے بتایاکہ کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے درآمدی کنسائمنٹس کی ٹریکنگ اورمانیٹرنگ کی ذمہ داری این ایل اسمارٹ سلوشنزکو دی گئی ہے جبکہ میسرزفیلکن اوردیگر کمپنیوںکو ملک کے مختلف علاقوں میں درآمدی کنسائمنٹس کی منتقلی کے وقت ٹریکنگ اورمانیٹرنگ کی اجازت دی گئی ہے ،میسرزاین ایل سی اسمارٹ سلوشنزجوصرف گاڑیوں پر ٹریکنگ پرائم موورڈیوائس نصب کرے گی جبکہ کنٹینرکی سیکورٹی کے لئے کنٹینرپر ٹریکنگ ڈیوائزنصب نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے جوکہ ٹریکنگ اینڈمانیٹرنگ کارگرولز2023کے رولز1118کی خلاف ورزی ہے جبکہ مذکورہ رولزکے مطابق گاڑیوں اورکنٹینرزدونوں پر ٹریکنگ ڈیوائس لازمی ہے جبکہ اس سے قبل ٹی پی ایل ٹریکرکمپنی کی جانب سے کنٹینرزاورگاڑیوں دونوں پر ٹریکنگ ڈیوائس نصب کی جاتی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ چاروں ٹریکنگ کمپنیوں کو تین ماہ کے لئے تجرباتی بنیادوں پرمعاہدہ کیاگیاہے تین ماہ بعد کارکردگی کی بنیادپر ٹریکنگ اورمانیٹرنگ کے لائسنس کا باقاعدہ اجراءکیاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ کنسائمنٹس کی منتقلی قافلوں کی شکل میں کسٹمزکے عملے کی نگرانی میں کی جائے گی لیکن محکمہ کسٹمزکے عملے نے کنسائمنٹس کی منتقلی کے وقت اس کے ساتھ جانے سے انکارکردیاہے جس کے وجہ کنسائمنٹس کی منتقلی مکمل طورپر روک گئی ہے اورتاجروں کی مشکلات میںمزید اضافہ ہوگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button