Eham Khabar

چائنا نے پاکستان بھیجی جانے والی اشیاءکی معلومات فراہم کردیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چائنا نے پاکستان ایکسپورٹ ہونے والی اشیاءکی معلومات پاکستان کسٹمز کے حوالے کردی جس سے ٹیکس چوری اور مس ڈیکلریشن کو روکنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوگی۔ پاکستان اور چائنا کی تجارت میں بیشتر حصہ پاکستان میں امپورٹ ہونے والی اشیاءمس ڈیکلریشن یاٹیکس چوری کی نظر ہوجاتا ہے جوکہ ملک کو خطیر محصولات سے محروم کردیتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے مالیات حماد اظہر کا کہنا ہے کہ چائنیز کسٹم حکام نے اپنی اشیاءکا ڈیٹا دے دیا ہے جس سے مس ڈیکلریشن کو روکنے میں کامیابی ہوگی۔ اب چائنا سے آنے والی اشیاءاسی قیمت پر ڈیکلیئر ہوں گی جوکہ چائنا سے ایکسپورٹ کے وقت تھی۔ کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تقریبا 100 ارب سے زائد محصولات حاصل ہونے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button