Exclusive Reports

جناح ٹرمینل پر کسٹمز کی بڑی کارروائی،10 ہزار سے زائد ممنوعہ ہارمونز انجکشن ضبط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹمز حکام نے تین کروڑ کی ممنوعہ ہارمونز انجکشن، جس سے گائے کے دودھ دینے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، قبضہ میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے ذیشان علی اعوان کو ممنوعہ انجکشن کے لانے میں گرفتار کیا ہے۔ یہ شخص ساﺅتھ افریقہ سے براستہ دبئی پاکستان میں ہارمونز انجکشن کی بڑی تعداد کو اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ کسٹمز حکام نے ایئرپورٹ پر اس شخص کو روکا اور بیگیج میں جو کچھ ہے، ظاہر کرنے کو کہا لیکن ذیشان نے کچھ بھی ظاہر کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس کے پاس کچھ بھی ایسا نہیں ہے جو ممنوعہ ہو، کسٹمز حکام نے اس کے سامان کو جب اسکین کیا تو تقریبا 3 بریف کیسوں میں انجکشنز کی بڑی تعداد کا انکشاف ہوا۔ قبضہ میں لئے جانے والے انجکشنز کی تعداد 10 ہزار کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ امپورٹ ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت ممنوعہ انجکشنز پاکستان میں لانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اس مسافر سے 4 موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور پاسپورٹ بھی محکمہ کسٹمز نے قبضہ میں لے لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button