Eham Khabar
وزارت تجارت نے استعمال شدہ میڈیکل آلات درآمدکی اجازت دیدی،وضاحت جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزارت تجارت نے استعمال شدہ میڈیکل مشینری پر وضاحت جاری کرتے ہوئے درآمدکرنے کی اجازت دیدی ہے۔وزارت تجارت کے مطابق میسرزایان میڈیکل سیلز پشاورنے پی سی ٹی 9022-1400کے تحت درآمدکی جانے والی استعمال شدہ ان جیوگرافی کی کسٹمزکلیئرنس پروضاحت مانگی تھی کیونکہ مشینری کی کلیئرنس روکی ہوئی تھی۔وزارت تجارت نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ درآمدپالیسی میں استعمال شدہ مشینری کی اجازت ہے خواہ وہ نئی حالت میں ہوں یاپھراستعمال شدہ کنڈیشن میںہوں۔وزارت تجارت نے مزید وضاحت کی ہے کہ امپورٹ پالیسی آرڈرکے ایپنڈکس بی کے سیریل نمبر30میں طبی اپریٹس کو درآمدی کی اجازت ہے لیکن غلطی سے یہ اپریٹس ایپنڈکس بی میں شامل نہیں کیاگیا جبکہ میڈیکل اپریٹس کوایپنڈکس سی میں شامل کرلئے گئے تھے جو کہ ان آئٹمز کی لسٹ ہے جس کو درآمدکرنے کی پابندی ہے۔