بیگیج کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو کی جانب سے ایس آراو1649میں بیگیج کی کمرشل مقداردرآمدکرنے پر سامان ضبط کرنے کامسودہ جاری کیاگیاتھااوراس کے ساتھ ساتھ بیگیج کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے اختیارات انفورسمنٹ کلکٹریٹ سے اپریزمنٹ کلکٹریٹ کے افسران کومنتقل کردیئے گئے تھے لیکن ویبوک سسٹم میں ترمیم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بیگیج میں نئے آنے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ہورہی ہے لیکن جن کنسائمنٹس کی بی ڈیزاختیارات کی منتقلی سے قبل فائل کی گئیں تھیں ان کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاحال ممکن نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ڈیمرج وڈیٹنشن کی مدمیں بھاری رقوم کی ادائیگیاں کرناپڑیں گی ،متاثرین کا کہناہے کہ ایک ماہ قبل درآمدکئے جانے والے بیگیج کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس نہیں ہورہی ،علاوہ ازیں کراچی پورٹ سے دیگرآف ڈاک ٹرمینلزپر منتقل ہونے والے کنسائمنٹس کی جی ڈیزبھی سسٹم میں فائل نہیں ہورہی ۔