Breaking NewsCrimeEham KhabarExclusive Reports

جعلی دستاویزات پر درآمدی گاڑیوں کی کلیئرنس کا انکشاف،ملزمان کے خلاف مقدمات درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپریزمنٹ کلکٹریٹ ایسٹ اوراپریزمنٹ ویسٹ نے جعلی دستایزات پر درآمدہونے والی گاڑیوں کاانکشاف کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف دوالگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کلکٹر آف کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ اورویسٹ کراچی کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ بددیانت عناصر میسرزمیزان بینک لمیٹڈ سے جاری کردہ جعلی پروسیڈ ریلائزیشن سرٹیفکیٹ (پی آر سی) کے ذریعے درآمدی گاڑیوں کی کلیئرنس میں مصروف ہیں جس پر فوری طورپر کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔تاہم متعلقہ کلکٹریٹس میں تعینات افسران نے جعلی سرٹیفکیٹ کی تمام تفصیلات کی تصدیق جس میں ان کے بھیجنے والے بینک، بھیجنے والے کا نام، فائدہ اٹھانے والے کا نام، بھیجنے والے اکاو¿نٹ نمبرپی آرسی کی رقم اور متعلقہ بینک شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 59گڈزڈیکلریشن میں تمام متعلقہ پی آرسیز میزان بینک کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں جو کلیئرنگ ایجنٹس کی جانب سے جمع کرائی گئی تھیں،محکمہ کسٹمزنے میزان بینک سے جاری کی جانے والی پی آرسیزکیی تصیدیق کی توانکشاف ہوکہ متعلقہ بینکوں میں جاری شدہ پی آرسیزکا کوئی ریکارڈموجودہی نہیں تھا۔ذرائع نے بتایاکہ کلیئرکی جانے والی متعلقہ گاڑیوں کے لیے ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی غیر ملکی زرمبادلہ سے نہیںکی گئی جودرآمدی پالیسی کی خلاف وزری ہے جس سے گاڑیوں کی کلیئرنس غیر قانونی ہو جاتی ہے اس لئے جعلی دستاویزات پر کلیئرکی جانے والی گاڑیوں کو ضبط کیاجائے گا، جعلی دستایزات پر گاڑیوں کی کلیئرنس کلیئرنگ ایجنٹ ، بینک کے افسران/ اہلکاروں کی ملی بھگت سے کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button