پرتعیش اشیاءکے کنسائمنٹ کی جعلی دستاویزات پر کلیئرنس روک دی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ نے جعلی دستاویزات پردرآمدکئے جانے والے پرتعیش کے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روکتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزحاجی محمدانٹرپرائززکے مالک ملک عمران،کلیئرنگ ایجنٹ آصف ملک،فرحان علی کے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق 19مئی 2022کو حکومت کی جانب سے ایس آراور598جاری کیاگیاجس میںپرتعیش اشیاءکے درآمدپرمکمل پابندی عائدکردی گئی تھی جبکہ 19مئی2022تک کے بل آف لیڈنگ پر درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی جارہی ہے لیکن مذکورہ تاریخ کے بعد کی بل آف لیڈنگ پر درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کو ضبط کرلیاجائے گا۔اس سلسلے میں ایڈیشنل کلکٹرفیصل بخاری نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزحکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمدکررہاہے اورکسی بھی شخص کو اس میں رعایت نہیں دی جائے گی اسی لئے محکمہ کسٹمزنے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کردی ہے۔انہوںنے بتایاکہ مذکورہ درآمدکنندہ بل آف لیڈنگ میں ردوبدل کرکے ڈینرسیٹ کے کنسائمنٹ کو کلیئرکرنے کی کوشش کی تاہم محکمہ کسٹمزنے بل آف لیڈنگ کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے بل آف لیڈنگ میں ردبدل کیاگیا ہے اورکنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ درآمدکنندہ بل آف لیڈنگ 29مئی کو حاصل کی اوراس میں ردبدل کرکے 19مئی کیاگیااوراس کے مطابق کنسائمنٹ کلیئرکرنے کی کوشش کی گئی لیکن محکمہ کسٹمزجو پہلے سے اس طرح کے کنسائمنٹس کی نگرانی کررہاتھا کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک دی۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے مزکورہ کمپنی کے مالک سمیت دوافرادکو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزپرتعیش اشیاءکی درآمدکے لئے کسی کوبھی رعایت نہیں دے گاان تمام کنسائمنٹس کو فوری طورپر ضبط کرکے مقدمات درج کرلئے جائیں گے۔