کلکٹراپیل کی جانب سے ٹریڈرزکو سہولیات فراہم کے لئے کیسوں کے فوری فیصلے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹراپیل کی جانب سے ٹریڈکو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیسوں کے فیصلے فوری طورپر کئے جارہے ہیں ۔تفصیلات کے ایڈجیوڈکیشن کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں پر کی جانے والی اپیل پر کلکٹراپیل ندیم میمن فوری طورپر کیس نمٹادیتے ہیں تاکہ ٹریڈکو سہولیات مل سکیں۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپیل ندیم میمن نے جب سے کلکٹراپیل کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اس وقت سے اب تک بے شمار کیسوں کی سماعت کی اوران کے فیصلے جلد کئے ۔کلکٹراپیل ندیم میمن کی جانب سے کئے جانے والے جلد فیصلوں کے باعث قومی خزانے میں کروڑوں روپے کے محصولات بھی جمع کئے گئے ہیں جبکہ درآمدکنندگان کلکٹراپیل کی جانب سے کئے جانےوالے فیصلو ں سے مطمئن ہیں کہ کلکٹراپیل ندیم میمن کی جانب سے کیسوںکے فیصلوں میں دیرنہیں کی جارہی بلکہ کیسوں کو جلدازجلد نمٹادیاجاتاہے ۔واضح رہے کہ کلکٹراپیل اس سے قبل کلکٹراپزیزمنٹ ایسٹ میں تعینات تھے وہاں پربھی ان کی جانب سے ٹریڈرزکو سہولیات فراہم کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے تھے ۔