پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تاخیرسے درآمدکنندگان پریشان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کے باعث درآمدکنندگان میںشدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے۔ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے دوران تاخیری حربوں کا استعمال کیاجارہاہے جس کے باعث پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹس کے کنٹینرزکی گراﺅنڈنگ میں بھی مسائل پیداہورہے ہیں اس اسی وجہ سے پورٹ قاسم پرسیکڑوں کنٹینرزکی کلیئرنس روکی ہونے سے درآمدکنندگان شدید اضطراب کا شکارہیں۔اس سلسلے میں پورٹ قاسم سے ایک آفیسرنے نے بتایا کہ پورٹ قاسم کے بارے میں یہ بات گردش کررہی تھی کہ یہاں پر غیرقانونی کام ہورہاہے لیکن ابھی تک نئے آنے والے افسران کسی بھی قسم کی بدعنوانی ثابت نہیں کرسکے جس اس امرکی تصدیق ہورہی ہے کہ یہاںپر ٹریڈرزکو سہولیات دینے کے بجائے ان کوپریشان کیاجارہاہے جبکہ رابطہ کرنے پر ایک اورآفیسرنے بتایاکہ پورٹ قاسم پر درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال میں تاخیرکے باعث پورٹ پر درآمدی کنٹینروں کا رش ہوگیاہے ۔اس سلسلے میں متاثرہ درآمدکنندگان نے چیف کلکٹرسے درخواست کی ہے کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ پر ٹریڈرزکے ساتھ ہونے والے نامناسب رویہ کا نوٹس لیاجائے تاکہ درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس آسانی سے ہوسکے،متاثرہ درآمدکنندگان کاکہناہے کہ اگرکلکٹریٹ کو کنسائمنٹس کی سوفیصدجانچ پڑتال کرنی ہے توخوشی سے کرے لیکن ایگزامنیشن رپورٹ فوری طورپر اپنے اعلیٰ افسران کو ارسال کردیں تاکہ کنسائمنٹس کی کلیئرنس کا عمل فوری ہوسکے۔ذرائع کا کہناہے کہ ایسالگ رہاہے کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ ٹریڈرزکو جان بوجھ کرتنگ کررہاہے اعلیٰ افسران کو یہ تاثرجائے کہ پورٹ قاسم پر ہرچیزدرست ہوگئی ہے۔