محکمہ کسٹمزمیں کرپشن کے خاتمہ کے لئے کمیٹیوں کو قیام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزمیں کرپشن کے خاتمہ کے لئے تمام کلکٹریٹس میں کمیٹیوں کا قیام کردیاگیاہے،محکمہ کسٹمزمیں بنائے جانے والی تینوں کمیٹیوںمیں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرخرم اعجازکو بطوروائس چیئرمین شامل کیاگیاہے ،خرم اعجازکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدربھی رہ چکے ہیں اوروہ کسٹمزایجنٹس کو درپیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں ۔فیڈرل بورڈآف ریونیونے حال ہی میں ان کمیٹیوں کوکام کی منظوری دی ہے جس کا مقصدمحکمہ کسٹمزسے کرپشن کاخاتمہ کرناہے۔ذرائع کے مطابق قائم کی جانے والی کمیٹیوں کاکام ادارے میں نہ صرف کرپشن کا خاتمہ کرناہے اورکنسائمنٹس کی کلیئرنس میں شفافیت لانی ہے اس کے ساتھ ساتھ افسران اورملازمین کے خلاف ہونے والی شکایتوں کو حل بھی کرنا ہے،ان کمیٹیوں میں کسٹمزافسران کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کو بھی شامل کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرکسٹمزانفورسمنٹ میں قائم کی گئی کمیٹی میں کلکٹرایم سی سی ایکسپورٹ امتیازاحمدشیخ بحیثیت چیئرمین،نائب صدرایف پی سی سی آئی خرم اعجازبحیثیت وائس چیئرمین اوراسسٹنٹ کلکٹرہیڈکواٹرایم سی سی انفورسمنٹ شفیع اللہ بحیثیت ممبر/سیکریٹری کے طورپر کام کریں گے جبکہ ایم سی سی اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن (ایسٹ)میں قائم کردہ کمیٹی کے ارکان میں کلکٹرانجینئرریاض اے میمن بطورچیئرمین جبکہ نائب صدرایف پی سی سی آئی خرم اعجازوائس چیئرمین اوراسسٹنٹ کلکٹرشہزادعلی ممبر /سیکریٹری کی حیثیت سے اپنے فراہم سرانجام دیں گے جبکہ تیسری کمیٹی ایم سی سی اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹشن (ویسٹ)میں قائم کی گئی ہے جس میں کلکٹرمحمدجمیل ناصرچیئرمین،نائب صدرایف پی سی سی آئی خرم اعجازوائس چیئرمین اورڈپٹی کلکٹرعلی محتسم منہاس بطورممبر/سیکریٹری اپنے فراہم کے ذمہ داری اداکریں گے۔