Eham Khabar

کارپوریٹ ریٹرن فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے کارپوریٹ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی حتمی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کے لئے درخواست کی ہے۔ ٹیکس بار کی جانب سے ایف بی آر کو بھیجے جانے والے ایک مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے کارپوریٹ ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں ٹیکس پیئرز کو دشواری کا سامنا ہے لہذا اس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2018ءسے بڑھا کر 31 جنوری 2019ءتک کردی جائے۔ ٹیکس بار کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار افراد، بزنس مین، اے او پی اور اسپیشل ٹیکس سالانہ والی کمپنیوں کے لئے حتمی تاریخ 17 دسمبر تھی جس کی وجہ سے کارپوریٹ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لئے محض 14 دن ملے ہیں جوکہ ناکافی ہیں۔ کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے لئے جانے والا ضمنی بجٹ بھی شامل ہے جوکہ 18 ستمبر 2018 کو قومی اسمبلی سے پاس کروایا گیا۔ کے ٹی بی اے کا مزید کہنا تھا کہ کارپوریٹ ٹیکس ریٹرن فارم 9 نومبر تک فائنلائز نہیں ہوئیں تھی لہذا یہ فارم قانون کے مطابق وقت پر جاری نہیں کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button