Anti-Smuggling

کسٹمز انٹیلی جنس پشاورکی کارروائینےمنشیات اسمگل شدہ کپڑاضبط کرلیا

کراچی (اسٹاف رہورٹر) ڈائریکٹریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن پشاورنے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کرتے ہوئے دومختلف کارروائیوںکے دوران منشیات اورکپڑاضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس پشاور ڈاکٹر ارسلان سبکتگین کو خفیہ اطلاع ملی کے پشاورمیںمنشیات سمیت دیگراشیاءکی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ارسلان سبکتگین نے ایڈیشنل ڈائریکٹرواجد علی کو ہدایت جاری کیں کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائیں جائیں جس پرایڈیشنل ڈائریکٹرواجدعلی کی قیات میں سپرنٹنڈنٹ میرصاحب خٹک پر مشتمل چھاپہ مارٹیم نے جی ٹی روڈنزدخیرآبادضلع نوشہرہ پرناکہ بندی کرکے ایک بیڈفورڈٹرک کوروک کراس کی تلاشی لی توڈروائیورکی سیٹ کے پیچھے اعلیٰ معیارکی11کلوگرام چرس،دوکارٹن افیون برآمدہوئی جس کی مالیت 13لاکھ20ہزارروپے بتائی گئی ہے جبکہ کسٹمزانٹیلی جنس پشاورنے ایک اورکارروائی کے دوران لاکھ روپے مالیت کا کپڑاضبط کرلیاہے ذرائع کے مطابق اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کسٹمزانتیلی جنس کی ٹیم نے حیات آباد پشاورپر پانچ ٹویوٹاکرولا گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی تو گاڑیوں میں 68لاکھ مالیت کا 19606گزکپڑابرآمد ہواجیسے کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے قبضے میں لے کرملزمان کی خلاف ایف آئی آردرج کرلی ہے۔

 

 

 

 

Customs Intelligence Peshawar seize Chars and Cloths

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button