Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے اسپٹنک کی دکانیں ٹیکس چوری کے باعث سیل کردیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کارپورٹیٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوتے بنانے والی مشہور شوزکمپنی اسپٹنک Sputnik کی دو آﺅٹ لیٹ سیل کردیئے۔ کمپنی کے خلاف الزام ہے کہ اس نے گزشتہ کئی سالوں سے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاﺅن میں سی ٹی او کراچی نے اس کمپنی کی دو دکانوں کو سیل کردیا ہے جس میں ایک صدر میں اور دوسری گلشن اقبال میں تھی۔ سی ٹی او کراچی نے یہ کارروائی ایک خفیہ معلومات پر کی جس کی اطلاع سی ٹی او کمشنر نجیب احمد میمن کو ملی جنہوں نی سی ٹی او زون ٹو کے افسران کو اس پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ زون ٹو کے کمشنر کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر نائب علی پٹھان، ڈپٹی کمشنر غلام نبی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر نثار احمد مری، سینئر آیڈیٹر شکور احمد شیخ نے کمپنی کے ذمہ داران کی موجودگی میں یہ چھاپہ مارا۔ ٹیکس حکام کی جانب سے کی گئی اس کارروائی سے بزنس کمیونٹی کو ایک اہم پیغام دیا گیا ہے کہ ٹیکس چوری کسی بھی حال میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسپٹنک کی سیل کی گئی دکانیں تا حکم ثانی بند رہیں گی جب تک کہ ان کے ٹیکس کے معاملات کو حل نہیں کرلیا جاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button