جعلی کیوموبائل کی فروخت میں ملوث 14ملزمان کے خلاف کارروائی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جعلی کیوموبائل کی فروخت میں ملوث 14ملزمان کو 21مارچ 2019کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے نوٹسزجاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں جعلی کیوموبائل کے مختلف برانڈکی فروخت کے باعث کیوموبائل انتظامیہ نے قانونی کارروائی سے پہلے تمام ڈیلرزاورمارکیٹ ایسوسی ایشن کو خطوط ارسال کرچکی ہے اوراپنی مختلف ٹیموں بھی بھیج چکی ہے تاہم کیوموبائل انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھراس جعلی کیوموبائل کی فروخت کے گھنونے کارروبارمیں ملوث تمام افراد کومتنبہ کرتی ہے کہ جعلی کیوموبائل کی فروخت کے کارروبارکو بندکردیں کیونکہ جعلی کیوموبائل کی فروخت سے نہ صرف کیوموبائل کو بلکہ قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے علاوہ ازیں صارفین کو بھی مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔اس ضمن میں کیوموبائل انتظامہ کا کہناہے کہ اگرجعلی کیوموبائل کی فروخت کے گھنونے کارروبارکوبندنہ کیاگیاتوجعلی کیوموبائل کی فروخت میں ملوث مافیاکہ خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ جعلی کیوموبائل کی فروخت میںملوث 14افراد میں شامل عبداللہ (حبیب موبائل شاپ)ابرارحسین (ویلکم موبائل زون)خان (نیوخان موبائل)،عدیل (مشاءاللہ موبائل)،فیاض (شیرازموبائل)،جی ون (جی ون موبائل)،نعمان طارق (این این ڈبلوٹریڈرز)،قادردروشاہ (قادرموبائل شاپ)شہباز(ایس کے موبائل)،سنجے (آرکے کمیونی کیشن)،یوسف (موبائل اینڈموبائل)،راجیش (جیولکی)،جیس روب (پرائم کیونی کیشن)،سنتوش کمار (پرنس کیونی کیشن) کو21مارچ2019کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔
Court Issues Notices 14 persons involve in Sale of Q Mobile