Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کراچی ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ،چاندی کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات افسران واسٹاف نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے چاندی کے زیورات اورانجکشن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،برآمدہونے والے انجکشن کینسرکے مریضوں کو لگائے جاتے ہیں،تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاﺅنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے ترکی سے براستہ دوحہ قطر لائن کی پرواز سے کراچی پہنچنے والے عبدالرﺅف سانگی نامی مسافر جو کہ انٹرنیشنل آرائیول ہال سے گرین چینل کے راستہ باہر جا رہا تھا اس کو گرین چینل پر موجود کسٹم افسر نے شک کی بنیاد پر روک کر اس کے ہمرا سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ اشیاءیا قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاءموجودہیں تو مسافر نے اس بارے میں انکار کیا جواب سے غیر مطمئن ہونے پر ایگزامنیشن کاونٹر پر سامان کی اسکینگ کی گئی اور مسافر کی سرچ روم لے جاکر جامہ تلاشی لی جس کے نتیجہ میں مسافر کے جسم اور پہنے ہوئے کپڑوں سے سات کلوگرام چاندی کے زیورات اور 22 انجکشن برآمدہوئے جن کی کل مالیت 18 لاکھ روپے ہے ۔مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق ایڈیشنل کلکٹرمحمد فیصل خان نے اس کامیابی پر افسران اور عملہ کی کوششوں سراہا اور اسی طرح ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کرنے کی ہدایات دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button