پارسل کے ذریعے منشیات کے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمزجناح ٹرمینل کراچی پارسل کے ذریعے ہونے والی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے بنکاک سے آنے والی منشیات کو ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق مصدقہ معلومات پر، کراچی نے بین الاقوامی میل آفس میں بنکاک، تھائی لینڈ سے آنے والے پارسلز کی نگرانی میں اضافہ کیا۔ انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران ایک مشکوک پارسل کو روکا گیا، بنکاک سے آنے والے پارسل میں ڈرائی فروٹ ظاہرکرکے کراچی کے لئے بک کروایاگیاتھا کے ساتھ بک کیا تھا،ذرائع نے بتایاکہ پارسل کی کسٹمز اور آئی ایم او کے عملے کی موجودگی میں جانچ پڑتال کی گئی جس میں ایک کلو25گرام کینابس (چرس )برآمدہوئی جس کی مالیت 50لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔محکمہ کسٹمزنے منشیات ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے تاکہ سہولت کاروں کاپتہ لگایاجاسکے اور ان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔