Eham Khabar

رواں مالی سال کے دوران 100 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوریاں پکڑنے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی آر کے ماتحت لارج ٹیکس پئیر یونٹ کراچی نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4ماہ کے دوران 100 ارب روپے  سے زائد مالیت کی ٹیکس چوریاں پکڑنے کا انکشاف کیاہے جس میں صرف ایک کمپنی کی جانب سے21 ارب روپے کی ٹیکس چوری بھی شامل ہے، یہ بات کمشنر ایل ٹی یوکراچی  نے کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے بتایاکہ ایل ٹی یو کراچی نے گزشتہ سال 1200 ارب روپےسے زائد کا ٹیکس وصول کیاتھا، انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کوڈیٹاکی فراہمی کے معاملے پربینکوں نے حکم امتناع حاصل کررکھاہے تاہم انفرادی اکاونٹ ہولڈر کا بینک ڈیٹا ایف بی آر حاصل کرنے کا مجاز ہے۔ انہوں بتایاکہ بینکوں سے کھاتوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ایف بی آرحکام اور بینکوں کے درمیان مزاکرات چل رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چئیرمین ایف بی آر کی ہدایت پر میڈیا کوبریفنگ منعقد کی گئی ہے تاکہ ٹیکس دھندگان کیلئے مرتب کردہ پالیسیوں اورادارے میں ہونے والی آٹومیشن کے بارے میں آگاہی ہوسکے۔ سال2002 میں پائلٹ پروجیکٹ کے طورپرایل ٹی یوکا قیام عمل میں لایا گیاتھا اوراب ایل ٹی یو ون کراچی ایک پائینیرٹیکس کلیکشن آفس ہے۔ ایل ٹی یو کراچی میں آٹومیشن کے ساتھ ون ونڈو آپریشن کی سہولت دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ 526 ٹیکس دھندگان نام کے اعتبار سے ادارے کمپنی اور ڈائیریکٹرز شامل ہیں۔ایل ٹی یو کراچی غیر ملکی آمدنی اور غیر ملکی سرمائے کی جانچ کرتا ہے جبکہ سیمنٹ۔ شوگر۔ ٹیکسٹائل۔ ہوٹل۔ ائیر لائن۔ کمپنیوں کی ڈیلنگ کی جاتی ہیں۔ ٹیکس ادا کرنے والوں کو ریٹرن فائلنگ اور کلکشن کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے عملہ مدد فراہم کرتا ہے اور اگر ٹیکس دھندہ کسی عزرکی وجہ سے ٹیکس ادا نہیں کرسکا تو انکی سہولت کے لئے علیحدہ تاریخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 62ارب روپے پہلے سال ٹیکس وصول کیا تھا جبکہ گزشتہ سال1200 ارب روپے مالیت کی ٹیکسوں کی وصولیاں کی گئیں۔ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثناءکی سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے موصول ہونے درخواستوں میں سے 1400سے زائد نمٹائی جاچکی ہیں جبکہ56 درخواستیں فی الوقت باقی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ رواں مالی سال۔کے ابتدائی چار ماہ میں برآمدی شعبے کو 21اعشاریہ 4ارب روپے کےریفنڈزکا اجراءکیاجاچکاہے اس طرح سے گزشتہ ایک سال میں 50ارب روپے کے ریفنڈز کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریٹرن ریویڑن درخواستوں میں سے 59درخواستوں کونمٹادیا گیا ہے جبکہ مجموعی طورپر 62درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ رواں مالی سال چار ماہ میں لارج ٹیکس یونٹ کراچی نے 16 فیصد اضافے سے 402 ارب روپے ٹیکس وصولی کی پچھلے مالی سال چار ماہ میں 346 ارب روپے ایل ٹی یو نے ٹیکس وصولی کی تھی۔بڑے ٹیکس دہندگان کا ہی فوکس کیا جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

Current FY FBR Deduct over 100 billions Tax Evasion

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button