Eham Khabar
کسٹمز ایجنٹس کے لائسنس کی تجدید 5 سال تک بڑھا دی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز ایجنٹس لائسنس قانون میں ترامیم کرتے ہوئے لائسنس کی 5 سال تک تجدید کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایف بی آر کے ایس آر او 564(I)2017 کے مطابق کسٹمز ایجنٹس کا لائسنس جوکہ پہلے 2 سال کے لئے ریونیو کیا جاتا تھا، اب 5 سال تک کے لئے ریونیو ہوسکے گا بشرطیکہ کسٹمز ایجنٹس کا لائسنس پچھلے 10 سال سے کارآمد ہو، اس کے علاوہ اس کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی شروع نہ کی گئی ہو۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے کسٹمز قوانین 2001 میں یہ بھی ترامیم کی ہے کہ اگر کوئی کسٹمز ایجنٹس اپنا لائسنس ختم کروانا چاہتا ہے تو اس کا سیکورٹی ڈپازٹ 6 ماہ کے بجائے 3 ماہ میں کسٹمز حکام واپس کرنے کے پابند ہوں گے۔