انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی کارروائی،سمندری راستے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سمندری راستہ کی جانے والی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجوہ کو اطلاع ملی کہ سمندری راستہ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر ایڈیشنل کلکٹرامجدراجپر،سپرنٹنڈنٹ دانش کلیم ،طیب، طارق محمود، شہباز اوردیگرپر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے سمندری راستہ سے کراچی آنے والی لانچوں کی نگرانی شروع کردی اوراسٹولاازلینڈکے قریب ایک لانچ روک کراس کی تلاشی لی گئی تولانچ میں بنائے گئے ٹینک سے 20372لیٹرایرانی ڈیزل ڈیزل برآمدہواجس کی مالیت 59 لاکھ 68 ہزار 996روپے بتائی گئی ہے جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی لانچ کی مالیت ایک کروڑروپے ہے۔،محکمہ کسٹمزنے ملزمان کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔