Eham Khabar
کسٹمزآفیسروقارخان کی ضمانت قبل ازگرفتاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزاینڈٹیکسیشن کی عدالت نے ایگزامینشن آفیسروقارخان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کی جانب سے اسٹیل کے کنسائمنٹ کی غیرقانونی کلیئرنس پر ایگزامن آفیسروقارخان کومقدمہ میں نامزدکیاتھا جس پر ایگزامن آفیسروقارخان کی جانب سے عدالت سے رجوع کیاگیا،عدالت میں کیس کی پیروی میسرزایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے ایڈوکیٹ صدیق ضیاءکی جانب سے کی گئی ،ایڈوکیٹ صدیق ضیاءکی جانب سے عدالت میں ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس پر عدالت نے ایگزامن آفیسروقارخان کو دولاکھ کے مچلکوں پر24جولائی2020تک ضمانت قبل ازگرفتاری کے احکاما ت جاری کردیئے