Eham Khabar

کتھے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی ضمانت قبل ازگرفتاری

  کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزکورٹ نے کتھے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کوضمانت قبل ازگرفتاری کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیو کی جانب سے گذشتہ دنوںجوڈیا بازارمیں قائم تین مختلف گوداموںپر چھاپہ مارکرتین کروڑ60لاکھ مالیت کا 44ہزارکلوگرام انڈین کی اسمگلنگ میں ملوث نامعلوم ملزمان کے خلاف تین مختلف ایف آئی آردرج کرلیں تھیںجس پر ملزما ن کی جانب سے ضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کیاگیاتاہم ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکلاءصدیق ضیاءاورانیل ضیاءکی جانب سے عدالت میں ٹھوس دلائل پیش کئے گئے جس پر عدالت نے کتھے کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان میںشامل فیصل احمد،منصوراحمدکو دودولاکھ روپے کے مچلکے کے عوض 4مئی 2020تک ضمانت قبل ازگرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button