Eham Khabar

ٹرمینلزاوربینک میں ادائیگیوں کے دوران سماجی فاصلے کو نظراندازکرنے سے کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ بڑھ گیاہے،حسین روجانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نجی ٹرمینلزاوربینک میں ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگیوں کے دوران سماجی فاصلے کے احکامات کونظراندازکیاجارہاہے جس کے باعث کوروناوائرس کے پھیلنے کاخدشہ بڑھ گیاہے ان خیالات کا اظہارآل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین حسین روجانی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ نجی ٹرمینلزانتظامیہ اوربینک حکام کی جانب سے ادائیگیوں کےلئے کسی قسم کا عملی اقدام نہیں اٹھایاجارہاجس کے باعث تمام کلیئرنگ ایجنٹس کے ملازمین کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے پورے ملک میں لاک ڈاﺅن کردیاگیاہے تاکہ کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کوروکاجاسکے لیکن درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لئے نجی ٹرمینلزاوربینکوں کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی فاصلے کو نظراندازکرکے کلیئرنگ ایجنٹس اوروہاں پر موجودعملے زندگیوں کوخطرے سے دوچارکردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی وٹیکسزاوردیگرچارجزکی ادائیگی کےلئے بینکوںمیں آن لائن ادائیگیوں کی سہولت موجودہے جیسے پی ایس آئی ڈی کہتے ہیں اس کے ذریعے آن لائن ادائیگیاں کی جاسکتی ہیں تاہم اس طریقے کارپرجلدازجلدعمل درآمدکیاجائے تاکہ کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کو روکاجاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button