Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ نے چارکروڑمالیت کے سگریٹ اورگٹکاضبط کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کے دوران چارکروڑسے زائد مالیت کے مختلف برانڈکے سگریٹ ،سیگاراورانڈین گٹکاضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوکو خفیہ اطلاع ملی کہ قائم مختلف گواموںمیں بھاری مقدارمیں اسمگل اشیاءچھپائی گئی ہیں جس پر کلکٹرپریونٹیوکی ہدایت پر ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے جوڈیابازارمیں قائم چارگوداموں پر چھاپہ مارکر4کروڑ30لاکھ مالیت کا تارافلٹر،پان شاہی گٹکا،مائی ٹیچرگٹکا،جے این ڈی گٹکا،جے ایم گٹکا،راج گروگٹکا،ہاٹ فلٹرکیانی،گوگوفلٹرکیانی،ڈاکٹرگٹکا،وائیٹ ہارس کیانی،سفینہ گٹکا،زیڈ21،زویاگٹکا جبکہ مختلف برانڈکے ہزاروں سگریٹ اورسیگارکے پیکٹ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button