Eham Khabar

پورٹ قاسم،اپریزنگ آفیسرکاایف بی آرکے احکامات ماننے سے گریز

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم پر تعینات اپریزنگ آفیسرکاایف بی آرکی جانب سے کئے جانے والے تبادلے کے احکامات ماننے سے گریزکیاجارہاہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے 17اکتوبر2019کو ایک نوٹیفکیشن نمبر2818-C-III/2019جاری کیاگیاتھا جس کے تحت تینوں کلکٹریٹس میں تعینات چارپرنسپل اپریزراور39اپریزنگ افسران کے تبادلے وتقرریاں کی گئی تھیں ایف بی آرکے مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران نے دی جانے والی نئی ذمہ داریاںسنبھال لیں لیکن پورٹ قاسم کے ایگزامنیشن میں تعینات ایگزامن آفیسرذیشان دانش کا تبادلہ کا ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزویلیوایشن میں کردیاگیاتھالیکن ایگزامن آفیسرکی جانب سے ایف بی آرکے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احکامات پر عمل درآمدسے گریزکیاجارہاہے اورایگزامن آفیسرتاحال پورٹ قاسم اپنی ذمہ داریاں نبھارہاہے جبکہ ایف بی آرکے قانون کے مطابق تبادلے کے ایک ہفتے کے انداراپنی ذمہ داریاں سنبھالنی ہوتی ہیں لیکن ایگزامن آفیسرکی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔

 

 

 

 

 

Customs Examination Officer not to obey FBR Instruction

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button