Eham Khabar

سندھ ہائی کورٹ نے کسٹمزانٹیلی جنس کو ای پی زیڈ اسٹیل کیس میں نامزدملزمان کو گرفتارکرنے سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کو کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے حوالے سے درج کی گئی پانچ ایف آئی آرزمیں نامزدملزمان کو آئندہ سماعت تک گرفتارکرنے سے روک دیاہے اوردرخواست گزارکی جانب سے فائل کی گئی پٹیشن پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 12نومبر2019کو طلب کرلیاہے۔ہائیکورٹ کے آرڈرمیں کہا گیا ہے کہ روبینہ بیگم کی جانب سے دائرکی گئی آئینی درخواست کے ماطبق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے اسمگلنگ کے الزام میں پانچ ایف آئی آرزدرج کیں تھیں اوران ایف آئی آڑزمیں الزام عائدکیاگیاہے کہ درخواست گزارنے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں اسٹیل کوائل کی اسمگلنگ کی اورڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی۔درخواست گزارکے مطابق درآمدی کنسائمنٹس کو کسٹمزکلیئرنس کے بعد ایکسپورٹ رپروسیسنگ زون میں لایاگیاتھا جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن اس میں ایف آئی آردرج کرنے کی مجازنہیں ہے۔درخواست گزارکامزید کہناتھاکہ ایف آئی آرزانتقامی طورپر درج کی گئی ہیں۔درخواست گزارنے سندھ ہائیکورٹ مٰں درخواست کی ہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے درج کی گئیں ایف آئی آرزکو ختم کیاجائے اورقانون کے مطابق درخواست گزارکو ریلیف دیاجائے،روبینہ بیگم جو کہ ایک ضعیف خانون ہیں ان کو بھی درج کی جانے والی ایف آئی آرزمیں نامزدکایگیاہے جبکہ ان خاتون کااس کیس میں کوئی خاص کردارنہیں۔

 

 

 

 

 

Sindh High Court order to not arrest Accuse Persons Nominated in 5 FIRs

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button