Eham Khabar

الغازی ٹریکٹرز پر 39 کروڑ ٹیکس چوری کا الزام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے 39 کروڑ کی ٹیکس چوری کا الزام لگاتے ہوئے میسرز الغازی ٹریکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس خلیل ابراہیم یوسفانی نے مختلف شکایات پر الغازی ٹریکٹرز کی جانب سے کلیئر کئے جانے والے پرزہ جات کی کلیئرنس کی چھان بین کی ہدایات جاری کیں جس پر کسٹمز انٹیلی جنس کے افسران نے الغازی ٹریکٹرز کی جانب سے جولائی 2018ءتا دسمبر 2020ءکے دوران اپریزمنٹ ایسٹ، ویسٹ، پورٹ قاسم اور ایئرفریٹ یونٹ سے کلیئر کئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی تو اس امر کی تصدیق ہوئی کہ میسرز الغازی کی جانب سے ایک ارب 30 کروڑ 80 لاکھ مالیت کے ٹریکٹر کے پرزہ جات کی کلیئرنس کے دوران ایس آر او 693 کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے 39 کروڑ 47 لاکھ 43 ہزار روپے کی کم ادائیگی کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز انٹیلی جنس نے میسرز الغازی ٹریکٹرز کے خلاف کنٹراونشن متعلقہ ایڈجیوڈکشن کو ارسال کردیا ہے تاکہ الغازی ٹریکٹرز سے 39 کروڑ سے زائد مالیت کے ڈیوٹی ٹیکسز کی وصولی کی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button