کسٹمزانٹیلی جنس، مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹس کی کلیئرنس ،قومی خزانے کو 6کروڑسے زائد کا نقصان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کنسائمنٹس کی کلیئرنس پر چھ کروڑ22لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری بے نقاب کرتے ہوئے میسرزچوکلیٹ ہاﺅس اورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزپاک ٹریڈرزکے خلاف کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی ہے تاکہ درآمدکنندہ اورکلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جاسکے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اطلاع ملی کہ مزکورہ درآمدکنندہ اروکلیئرنگ ایجنٹ کنسائمنٹس کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث ہیںجس پر ڈائریکٹرکی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرغلا م نبی کمبوکی سربراہی میں ڈپتی ڈائریکٹرمس نوشین ریاض خان، سپرنٹنڈنٹ محمددلشاد،انٹیلی جنس افسران عبدالرشید، محمدصادق، محمد عادل ، اپریزنگ آفیسرفیصل بشیرپر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ درآمدکنندہ کی جانب سے اکتوبر2021مٰں درآمدکی جانے والا کنسائمنٹ جو محکمہ کسٹمزکی جانب سے کلیئر کر دیا گیا تھا روک کراس کی دوبارہ جانچ پڑتال کی گئی جو انکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرببل بلوینگ پلاسٹک اسٹک کو بگل واٹرظاہرکرکے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کرواقو،می خزانہ کو 26 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایاتھاتاہم کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے درآمدکنندہ کی جانب سے جولائی2018تاستمبر2021کے دوران درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی تودرآمدکنندہ نے زیرتبصرہ مدت کے دوران 36کنسائمنٹس کی کلیئرنس مس ڈیکلریشن کے ذریعے کرکے قومی خزانے کو 5کروڑ95لاکھ کا نقصان پہنچایا۔ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ نے موجودہ کنسائمنٹ سمیت مس ڈیکلریشن کے ذریعے مجموعی طورپر6کروڑ22لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی۔