Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمز انٹیلی جنس گوادر کی کارروائی،حب سے کروڑں روپے کی اسمگل چھالیہ برآمد

گوادر(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن گوادرنےحب کے علاقے جام کالونی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے13کروڑ سے زائد مالیت کی چھالیہ ،سگریٹ سمیت ممنوعہ سامان ضبط کر لیا- ذرائع کےمطابق ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی کسٹمز فیض احمد کی رہنمائی میں اسمگلنگ کے خلاف اپنی جارحانہ مہم جاری رکھے ہوئے ہے، انٹیلی جنس بیورو کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے،ڈائریکٹرگوادر معین افضل علی نے پولیس اور فرنٹیئر کور کے ساتھ مل کر آپریشن کیا۔ ضلع حب کے علاقے جام کالونی میں ایک احاطے پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں ممنوعہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ مقامی لوگوں کی جانب سے سخت مزاحمت کرکے پتھراؤ اور روڈ بلاک کیاگیا۔ اس کے بعد ضلعی پولیس اور فرنٹیئر کور نے سڑک کو صاف کرنے میں مدد کی۔ کسٹمزانٹیلی جنس نےچھالیہ، گٹکا اور سگریٹ سے لدے 9 مزدا ٹرک لے گئے۔کسٹمزانٹیلی جنس نے اس کارروائی میں10کروڑ79لاکھ مالیت کی 31ٹن چھالیہ2کروڑ7لاکھ مالیت کا انڈین گٹکا اور 25لاکھ مالیت کےسگریٹ کی جن کی مجموعی مالیت 13کروڑ12لاکھ50ہزارروپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button