Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ میں ملوث دادمحمدکو دوسال بعد گرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ میںملوث ملزم دادمحمددوسال بعد کو گرفتارکرکے کسٹم، ٹیکسیشن اور انسداد اسمگلنگ کی عدالت نے داد محمد ولدسید محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیاہے، عدالت نے سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزم کو 16 نومبر 2024 کو عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مئی 2022میں دادمحمدکے خلاف اشیاءکی اسمگلنگ اورمنی لانڈرنگ میں میں ملوث ہونے پر ایف آئی آردرج کی گئی تھی ،دادمحمددوسال سے فرارہونے کی وجہ سے گرفتارنہیں ہوسکاتھاتاہم ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے ڈائریکٹرمیاں مسعوداحمدکی نگرانی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر افضال وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر آدرش جواہر، سپرنٹنڈنٹ ضیا ءمعین اور محمد عابد اور انٹیلی جنس آفیسر پر مشتمل ٹیم نے دادمحمدکو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ داد محمد اسمگل شدہ سامان کی نقل و حمل کے مقصد سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان بسیں اور کوچیں چلاتاہے۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس حکام نے اسمگلنگ کی سرگرمیوں کے خلاف اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں، خاص طور پر کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی مسافر کوچوں کو نشانہ بنانا، جن میں اسمگل شدہ سامان کی نقل و حمل کا پتہ چلا ہے اور بہتر اقدامات غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور کسٹم قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ایک وسیع حکمت عملی اپنائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button