Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ،پیٹرولیم مصنوعات ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے ایک گودام پر چھاپہ مارکر اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول ،ڈیزل اورآئل ضبط کرکے ملزمان ر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی میاں مسعودکو خفیہ اطلاع موصول ہوئی بلوچستان سے لائی گئی اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات این تھری پمپ، خالد بن ولید روڈ، سائٹ، سپر ہائی وے، کراچی سے ملحقہ گودام میںذخیرہ کی گئی ہے جس پر ڈائریکٹرکی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹو کو احکامات جاری کئے گئے کہ اسمگل شدہ ذخیرہ کی گئی پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں ،ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹو کی سربراہی میںڈپٹی ڈائریکٹرآدرش جواہری ،سپرنٹنڈنٹ ضیاءمعین اورمحمدعابداوردیگر افسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے مذکورہ گودام پر پہنچی کو گودام کو ویران پایا سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے عمل کے دوران اسمگل شدہ سامان کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر مرکزی دروازے پر کسٹم ایکٹ 1969 کی دفعہ 163 کے تحت ایک نوٹس چسپاں کیا گیا تھا۔ قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد، ٹیم گودام میں داخل ہوئی اور غیر ملکی اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی ایک بڑی مقدارپائی گئی ، جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل ، دو آئل ٹینکروں پر لدا ہوا پٹرول، اور ایک اضافی ٹینک میں ذخیرہ کی ہواآئل برآمدہوا۔ذرائع نے بتایاکہ کوئی بھی شخص اسمگل شدہ سامان کی ملکیت کا دعوی کرنے یا قانونی درآمدی دستاویزات فراہم کرنے کے لیے آگے نہیں آیا۔جس پرتمام برآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات اور آئل ٹینکرز کو کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات کے تحت ضبط کر لیا گیا اور مزید جانچ کے لیے 10ہزارلیٹرڈیزل، 1,500 لیٹر پٹرول اور11ہزارلیٹرآئل ڈائریکٹوریٹ کے دفتر منتقل کر دیا گیاجبکہ ضبط شدہ سامان کی مالیت 68لاکھ روپے اوراسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی مالیت تین کروڑروپے بتائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایاکہ برآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے نمونے کیمیائی تجزیہ کے لیے لیے گئے اور نامعلوم افرادکے خلاف کسٹم ایکٹ 1969 کی دفعہ 171 کے تحت نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور اسی کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ضبط شدہ سامان کے مالکان اور فائدہ اٹھانے والے جان بوجھ کر کسٹم ایکٹ 1969 کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کارروائی میں ملوث تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button