کسٹمزانٹیلی جنس کراچی ،10کروڑمالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن جاری رکھتے ہوئے 10کروڑمالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ ضبط کرلیئے ہیں۔ ڈرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض چدھڑ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی انجینئرحبیب احمد اوران کی ٹیم نے اسمگل شدہ سگریٹ کے خلاف ایک اور کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق معلومات پر مبنی آپریشن کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم میں شامل ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹرواصف ملک ،سپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ اوردیگرافسران اوراہلکاروں نے بولٹن مارکیٹ میں قائم ایک گودام پر چھاپہ مارکروہاں سے 10کروڑروپے مالیت کے مختلف برانڈکے اسمگل شدہ برآمدکئے جس پر ڈائریکٹرجنرل فیض احمدنے کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کے ڈائریکٹرانجینئرحبیب احمدکی اسمگلنگ کے خلاف کوششوں کو سراہااوراسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھنے کے احکامات دیئے،واضح رہے کہ کسٹمزانٹیلی جنس کراچی کی ٹیم نے ڈائریکٹرانجینئرحبیب احمدکی سربراہی میں گذشہ ادوارکے مقابلے میں زیادہ کارروائیاں کی جس کے باعث اسمگلروں میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے۔