کسٹمزانٹیلی جنس کراچی، ایک ارب سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے دسمبر2023کے دوران ایک سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی انجینئرحبیب احمدنے انسداداسمگلنگ کی مہم جاری رکھتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹوکی سربراہی میںڈپٹی ڈائریکٹرواصف ملک ،سپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ اوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے دسمبر2023کے دوران 74کارروائیوں کے دوران ایک ارب 26لاکھ مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔دستاویزات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے زیرتبصرہ مدت کے دوران 74کارروائیوںمیں37لاکھ 98ہزارمالیت کی کریم اورچاکلیٹ،تین کروڑ 43لاکھ مالیت کی چھالیہ،7لاکھ80ہزارمالیت کاایرانی دہی،ایک کروڑ84لاکھ38ہزارمالیت کا ´ڈیزل،تین کروڑ60لاکھ مالیت کاکپڑا،16لاکھ 64ہزارمالیت کے موبائل فونز،43لاکھ 97ہزارمالیت کے سگریٹ،کوکنگ آئل،خشک دودھ،کریم،43کروڑمالیت کے آٹوپارٹس،دوکروڑ20لاکھ مالیت کے الیکٹرونکس آئٹمز،42لاکھ مالیت کے ٹائرزٹیوب،انجن آئل،ایرانی قالین اوراسمگل گاڑیاں ضبط کیں۔