کسٹمزانٹیلی جنس کا یوسف گوٹھ پرچھاپہ کروڑوں۔روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے یوسف گوٹھ میں قائم ایک گودام پرچھاپہ مارکر سے 10روپےکروڑمالیت کے اسمگل شدہ سامان قبضے میں لے لیاہے۔تفصیلات کے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی جانب سے موصول ہوئی کہ اسمگل شدہ سامان بسوں میں یوسف گوٹھ گاؤں پہنچ رہا ہے۔ مذکورہ معلومات کی روشنی میں ڈائریکٹر حبیب احمد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر افضال وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر واصف ملک، سپرنٹنڈنٹ ارشاد شاہ اپریزنگ آفیسر اسد شبیر اور کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے دیگر ٹیم ممبران نے مذکورہ بس ٹرمینل کو نگرانی شروع کی۔ کسٹمز انٹیلی جنس، کراچی نے پولیس کے تعاون سے صبح 8 بجے اچانک چھاپہ مارا کروہاں سے ایرانی پروڈکٹ میں شامل خشک دودھ ،چالیٹس،واشنگ پائوڈر، سگریٹ ، چھالیہ، کاسمیٹکس، کپڑا،ٹاِئرز اوردیگر سامان ضبط کیا۔ذرائع کے مطابق
اسمگل شدہ سامان کی بھاری مقدار مسافر بسوں کے ذریعے اسمگل کیاگیاتھاجوچھوٹی گاڑیوں کے ذریعے شہر کو روانہ کرنے کے لیے تیار تھی۔ اسمگل شدہ سامان سے لدے چھ مزدا ٹرک برآمد کر لیے گئے جن میں ویپس، کاسمیٹکس، چھالیہ، ٹائر، کپڑے اور ایرانی شامل ہیں۔ برآمد شدہ سمگل شدہ سامان کی مالیت 10کروڑ روپے سے زائد ہے۔