Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar
کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کوئٹہ کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ نے گذشتہ دس دن کے دوران 14کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ،ایرانی ڈیزل،اسمگل اشیاءاوراسمگل شدہ گاڑیاں ضبط کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈارئریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمد چدھڑکی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں جس کے پیش نظرڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کوئٹہ ڈاکٹرندیم میمن کی ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کرتے ہوئے اسمگل اشیاءاورگاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ جس میں6کروڑ75لاکھ مالیت کی چھالیہ،5کروڑ40لاکھ مالیت کی کراکری اور2کروڑسے زائد مالیت کی ٹویوٹا ایکسیو کار،،ٹویوٹا پرائس ،ٹویوٹا ایکوا ،سوزوکی آلٹو ،ٹویوٹا ایکوا،ڈائی ہاٹسو میراضبط کیں۔