کسٹمزانٹیلی جنس کی کارروائی ، مسافربسوں سے چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے مسافربسوں سے چھالیہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدکی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی پالیسی پرعمل درآمدکرتے ہوئے
ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی ثاقف سعیدنے خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیرکی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ طارق بھٹو،انٹیلی جنس آفیسریاورعباس اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کوئٹہ سے کراچی آنے والی بابر کانٹا ہارون آباد کے قریب سے تین مسافربسوں میں شامل دوسدابہارایک الاامدادکوچ کو کامیابی سے روک کرمسافربسوں کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بھاری مقدارمیں مضرصحت چھالیہ ،گٹکا،سگریٹ،کپڑا،واشنگ پاﺅڈراوردیگرمتفرق اشیاءبرآمدہوئیںجس کی مالیت سات کروڑ70لاکھ روپے بتائی گئی ہے،کسٹمزانٹیلی جنس نے سامان ضبط کرکے تین ملزمان کو گرفتارکرکے خلاف مقدمہ کرلیاہے جبکہ اصل ملزمان کے لئے تفتیش کی جارہی ہے