کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی کارروائی زائد المیعاد شہداوراسمگل شدہ بلیک ٹی برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم نے کروڑوں روپے مالیت کی چائے کی پتی اورزائدالمیعادشہدضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیض احمدکی اسمگلنگ کے خلاف مہم کو جاری رکھنے کی ہدایات پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کراچی ثاقف سعیدنے خفیہ اطلاع پرکسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم میں شامل ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیر،سپرنٹنڈنٹ طارق بھٹو،انٹیلی جنس آفیسریاورعباس سمیت دیگرافسران واہلکاروں نے بہادر آباد کراچی میں ایک گھر سے8103کلوگرام زائدالمیعادشہدبرآمدہواکسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے عدالت سے سرچ وارنٹ ملنے کے بعد تلاشی لی۔ذرائع نے بتایاکہ ضبط کیاجانے والی رائد المیعاد شہد کراچی کی مقامی مارکیٹوں میں ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کرکے فروخت کیا جانا تھا۔ کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ایکسپائری ڈیٹ پنچنگ مشین بھی برآمد کی ہے۔ ضبط شدہ شہد اور مشین کی مالیت دوکروڑ10لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کی ٹیم نے سائٹ ایریا ہارون میں واقع ایک گودام سے30ہزارکلوگرام اسمگل شدہ بلیک ٹی برآمدکرتے ہوئے چائے کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا،ضبط شدہ چائے کی مالیت تین کروڑ60لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔